لاک ڈاؤن کا شکار افراد کو راشن کی فراہمی کے لئے بھی بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، گورنر سندھ


لاک ڈاؤن کا شکار افراد کو راشن کی فراہمی کے لئے بھی بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، گورنر سندھ

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وفاق و صوبائی حکومتیں عوام کی مدد سے مل کر اس وباءکے خلاف برسرِ پیکار ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کا شکار افراد کو راشن کی فراہمی کے لئے بھی بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاؤ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کے جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کے لئے مقامی طور پر حفاظتی لباس کی تیاری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز ڈاکٹرز کے والنٹیئرز کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد نے کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ڈاکٹرز و طبی عملہ کے لئے 150 حفاظتی سوٹس کا عطیہ گورنر سندھ کو پیش کیا۔
 گورنرسندھ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سولجرز ہیں اور انہیں حفاظتی سازو سامان کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ ان کی ذاتی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
 گورنر سندھ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم پوری طرح متحد ہے۔
وفد کے سربراہ کنور محمد علی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ پی-پی-ای سوٹس حکومت سندھ، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس، ایس-آئی-یو-ٹی، المصطفیٰ ٹرسٹ کو دئےے جاچکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری