کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے کے لیے مکمل کفن دفن کا انتظام


کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے کے لیے مکمل کفن دفن کا انتظام

آئی ایس او کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے کراچی شہر میں کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے ʼخدمت مہمʼ کے سلسلے میں آئی ایس او کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والے کے لیے مکمل کفن دفن کا انتظام کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  آئی ایس او کراچی ڈیویژن کے صدر محمد عباس کا کہنا تھا کہ ʼخدمت مہمʼ آپ اپنے اگلے مراحل میں داخل ہو چکی ہے جس میں کرونا وائرس سے جا ں بحق ہونے والے افراد کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
 اس ٹیم کو جید عالم دین، بہترین ڈاکٹرز اور ماہرین کی زیر نگرانی تشکیل دیا گیا ہےجس میں امامیہ والنٹیئر بھی شامل ہیں۔ اس ٹیم کو تشکیل دینے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا سے رحلت کرنے والوں کےکفن و دفن کے مرحلے کو صحیح طور پر سرانجام دیا جائے۔
صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن محمد عباس کا کہناہےکہ کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ امامیہ اسکائوٹس سے رابط کریں۔  
کرونا وائرس کے وبائی مرض کو روکنے کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اس مشکل وقت میں حکومت اور اداروں کے شانہ بشانہ نہ کام کرنے کو تیار ہیں اور کر رہے ہیں۔ 
آئی ایس او کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے کراچی شہر میں کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے 'خدمت مہم' جاری و ساری ہے جس کو عوام میں بھی خوب سراہا گیا ہے۔
اس حوالے سے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے محمد عباس صدر آئی ایس او کراچی ڈیویژن کا کہنا تھا کے 'خدمت مہم' آپ اپنے اگلے مراحل میں داخل ہو چکی ہے جس میں کرونا وائرس سے جابحق ہونے والے افراد کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔  
اس ٹیم کو جید عالم دین، بہترین ڈاکٹرز اور ماہرین کی زیر نگرانی تشکیل دیا گیا ہے. جس میں امامیہ والنٹیئر بھی شامل ہیں۔ اس ٹیم کو تشکیل دینے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا سے رحلت فرمانے والوں کےکفن و دفن کے مرحلے کو صحیح طور پر سرانجام دیا جائے۔
یاد رہے کہ جب بھی خداداد پاکستان کو  کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہر اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور اس کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی خدمت کی ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری