یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری

امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمنی رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے حجہ کے حرض اور عبس میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج کو یمن میں بدترین شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کی خشنودی کے لئے یمنی مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ یمنی بے گھر ہوئے ہیں-

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں