بغداد؛ امریکی اتحادی افواج کا ابوغریب اڈے سے انخلاء کا فیصلہ


بغداد؛ امریکی اتحادی افواج کا ابوغریب اڈے سے انخلاء کا فیصلہ

عراق میں امریکی اتحادی افواج نے  نے اعلان کیا کہ وہ شمالی بغداد میں ابو غریب فوجی اڈے کو خالی کر رہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسی ڈرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ، عراق میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد بین الاقوامی اتحاد نے شمالی بغداد میں ابو غریب فوجی اڈے پر قبضہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابو غریب اڈے کو بہت جلد عراقی فوج کے حوالے کریں گے. 
واضح رہے کہ ابوغریب امریکا کی زیرقیادت بین الاقوامی اتحادی افواج کے خالی ہونے والا چھٹا عراقی فوجی اڈہ ہے۔
گذشتہ ماہ عراقی فورسز نے شام کے ساتھ ملک کی سرحد پر واقع القائم فوجی اڈے کو امریکی اتحادی افواج سے اپنی تحویل میں لیا تھا۔
اتحادی افواج نے گذشتہ ماہ مارچ میں اعلان کیا تھا کہ ان کی فوجیں موصل کے جنوب میں القیارہ ہوائی اڈے سے دستبردار ہوگئی ہیں اور اسے عراقی فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ میں سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہےکہ امریکی فوجیوں کا ان کے ٹھکانوں سے انخلا اور مسلح افواج  کی نقل و حرکت، عین الاسد اور الحریر اڈے پر اپنی موجودگی کو محدود کرنا اور ان اڈوں کو پیٹریاٹ میزائلوں سے لیس کرنا ایک نئی سازش ہے۔
سعران العاجیبی نے کہا کہ امریکیوں کا عراق چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور بتدریج انخلا کا ان کا دعویٰ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری