عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے خصوصی طیارہ روانہ


عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے خصوصی طیارہ روانہ

   قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پرواز پی کے 9813 کے ذریعے 33 مسافراسلام آباد سے بغداد بھی گئے ہیں اور یہی طیارہ 161 پاکستانیوں کو لیکر واپس پاکستان آئے گا۔ پالپا اور پی آئی اے کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد خصوصی طیارہ روانہ ہوا۔
عراق کے مختلف شہروں سے 161 پاکستانی بغداد میں جمع ہوئے ہیں جن کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا جائے گا۔ مذکورہ خصوصی طیارہ گزشتہ روز روانہ ہونا تھا لیکن پائلٹس نے انکار کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن(پالپا) نے کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت تمام پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا ہے۔
پالپا کا کہنا ہے ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی پروازیں چلائی گئی تھیں لیکن پائلٹس اور دیگر عملے کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری