پاکستان میں کورونا قابومیں، اموات تخمینے سے بہت کم ہوئیں، ظفر مرزا


پاکستان میں کورونا قابومیں، اموات تخمینے سے بہت کم ہوئیں، ظفر مرزا

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ہم نے جو تخمینہ لگایا تھا اس کے برعکس اموات کم ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دینے کے لیے چیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے ) محمد افضل، سربراہ احساس پروگرام ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر ظفر مرزا سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزانے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کے پیش نظر جو تخمینہ ہم نے لگایا گیا تھا اس کے حساب سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تخمینے کے برعکس کورونا وائر س سے اموات بھی کم ہوئی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری