امریکا میں کورونا وائرس  کی تباہ کاریاں جاری، ایک دن میں 1800 سے زائد ہلاکتیں


امریکا میں کورونا وائرس  کی تباہ کاریاں جاری، ایک دن میں 1800 سے زائد ہلاکتیں

کورونا وائرس امریکا میں مسلسل تباہی مچا رہا ہے، مہلک وائرس کی وبا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 858 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 858 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 808 ہلاکتیں صرف نیویارک میں ہوئیں ۔

واضح رہے کہ  سب سے زیادہ خراب صورت حال نیویارک میں ہے جہاں 808 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکا میں کورونا وائرس وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 33 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 416 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے 212 ممالک اور علاقوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے اور 13 لاکھ 17 ہزار 130 افراد پر حملہ کرکے بیمار کرچکا ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 74 ہزار 304 ہوگئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری