پاکستان کی موبائل کمپنی کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 1.2 ارب روپے امداد دینے کا اعلان


پاکستان کی موبائل کمپنی کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 1.2 ارب روپے امداد دینے کا اعلان

پاکستان کی سب سے بڑی موبائل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ” جاز“ (jazz) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 1.2 ارب روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے طمابق، امداد میں چھوٹے اور درمیانے اقدامات شامل ہوں گے جن کا مقصد وبائی مرض کے منفی تاثر کو ختم کرنا ہو گا، بنیادی طور پر نہایت کمزور طبقات کو مدد فراہم کرنا بھی اس میں شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا کہناتھا کہ پاکستان بھر میں صف اول کی ویلفیئر آرگنائزیشن کو بھی تعاون فراہم کیاجا ئے گا۔

جاز کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ ، وینٹی لیٹرز کی فرہمی اور وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کو راشن فراہم کیا جانا شامل ہے ۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ہمارے تمام ملازمین بھی اپنی تین روز کی تنخواہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں وقف کر رہے ہیں اور اگر ہمارے صارفین بھی اس میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو وہ جاز کیش اور ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں ۔

جاز کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہناتھا کہ گزشتہ 25 سالوں میں کسی بھی بحران کے آنے پر ہم اس کے حل کیلئے ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں،ایک ڈیجیٹل کمپنی کی حیثیت سے آن لائن رابطے کے ذریعے معیشت کو آگے بڑھانے میں ہمارا بہت بڑا کردار ہے۔

عالمی بحران جس حد پھیل چکا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ، ہماری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ موبائل کمیونیکیشن، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی اور موبائل کے ذریعے ادائیگیوں کو بحران میں ضروری خدمات قرار دے دیا گیا ہے، ملک بھر میں جاز اپنے چھ کروڑ صارفین کو خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری