دیہاڑی دار طبقے کو بلین ٹری منصوبے کا حصہ  بنانے کااعلان


دیہاڑی دار طبقے کو بلین ٹری منصوبے کا حصہ  بنانے کااعلان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار طبقے کو بلین ٹری منصوبے کا حصہ بنا رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں دیہاڑی دار افراد اجرت سے محروم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے دیہاڑی دار طبقے کو بلین ٹری منصوبے میں روزگار دینے کا فیصلہ کیا ہے، اقدام سے زندگیوں اور زمین دونوں پر مثبت اثرات بیک وقت پڑےگا،موجودہ صورت حال میں ہر تخلیقی اقدام اہمیت رکھتا ہے۔

    کرونا کازمانہ ہےاورپاکستان نئی راہیں کھوج رہاہے۔ایسےدیہاڑی دار جن کے روزگار زدمیں آئےہیں ان میں سےمتعدد کوہماری حکومت 10 ارب درختوں کی تنصیب ایسے بڑےکام میں لگارہی ہےجس سےزندگیاں ہی نہیں بدلیں گی بلکہ کرہ ارض پربھی مثبت اثرات نمایاں ہونگے۔ ہر قدم اہم ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کے دوران عوام کا تحفظ کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کا اقدام معیشت کو رواں رکھنےمیں مدد دےگا،اسٹیٹ بینک کا اقدام بڑے پیمانے پر بیروزگاری سے بچنےمیں بھی مددگار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبے اور تعمیراتی سیکٹر کو کھول رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری