کرپشن کا الزام، اسلام آباد پولیس کے 8 ملازمین معطل


کرپشن کا الزام، اسلام آباد پولیس کے 8 ملازمین معطل

ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کرپشن کی شکایات پر اسلام آبادپولیس کے8 ملازمین کو معطل کردیا۔

 تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، معطل ہونے والوں میں 6اے آئی آئیز،ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں،ڈی آئی جی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث پولیس اہلکاروں کو سزائیں دی جائیں گی۔

ان پولیس ملازمین کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر ڈی آئی جی نے متعلقہ زونل ایس پیز کو انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے،زونل ایس پیز نے ملازمین کے خلاف انکوائری کرکے 48گھنٹوں میں رپورٹ دیں گے۔

انہوں نے تمام سپروائزری پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے پر نظر رکھیں اور ایسی شکایات ملنے پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ محکمہ کو کرپشن وبدعنوانی کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری