معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں لیکن لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے، بلاول


معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں لیکن لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے متعلق حکومتی اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں لیکن لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان میں امریکا اور مغربی یورپ سے بھی بری صورت حال ہو سکتی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین پی پی پی بلاول نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وباءکے پھیلنے کی ابتدا ہی سے ایک غلط احساس تحفظ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بلاول کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سست روی سے فیصلے کر رہی ہے اور لاک ڈاﺅن سے متعلق بھی کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ  ہم اس حقیقت کو نظرانداز کر رہے ہیں کہ دنیا بھر میں یہ وباء کس قدر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وباء کی تیزی کا احساس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بروقت ضروری اقدامات اٹھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف یہ امید نہیں کرسکتے کہ سب خود اچھا ہوجائے گا۔ اگر ہم اپنی تیاری نہ کریں تو پاکستان بہت خاموشی سے ایک تباہی کی صورت حال کی طرف جاسکتا ہے۔
 پاکستان میں صحت کے ماہرین نے یہ تجویز دی تھی کہ پورے ملک میں سخت اقدامات کئے جائیں۔ ہم معیشت کو دوبارہ زندہ کر سکتے ہیں لیکن لوگوں کو دوبارہ زندہ نہیں کر سکتے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صحت کے شعبے میں رقم مہیا کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔ پاکستان میں حفاظتی لباس اور طبی عملے کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر طبی آلات کی بھی قلت ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری