کورونا وائرس؛ چین کا پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان


کورونا وائرس؛ چین کا پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان

چینی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور اس کیخلاف مدد کیلئے مزید ڈاکٹرز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چینی ڈاکٹرز کو لے کر خصوصی طیارہ سترہ اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ 
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارے میں آٹھ چینی ڈاکٹر ارومچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی ڈاکٹرز پاکستان سے دس اپریل کو واپس گئے تھے۔
 طیارہ اسلام آباد سے واپس جاتے ہوئے کارگو ارومچی لے جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرواز کو لینڈنگ کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری