امریکا میں کورونا وائرس سے 35 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے


امریکا میں کورونا وائرس سے 35 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے امریکا میں مریضوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 35 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ 
واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 84 ہزار 920 ہوگئی ہے۔
امریکا کی 42 ریاستوں میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے دکانیں اور کاروبار بند ہیں۔ دوسری جانب کچھ ریاستوں میں شہریوں نے لاک ڈاؤن پر احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ گورنرز سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری