کراچی؛ لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں سختی سے عمل کرانے کی ہدایت


کراچی؛ لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں سختی سے عمل کرانے کی ہدایت

نوٹیفکیشن کے مطابق ‎تمام ڈپٹی کمشنرز کو پابندیوں پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھروں سے نکلنے والے شہری ماسک استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ‎تندور اور بیکریوں کو کام کر نے کی اجازت دے دی گئی، تندور صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے۔
ریسٹورنٹس کو ہوم ڈیلیوری کے لئے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھولا جاسکے گا، ‎کام کرنے والے ملازم کے لئے لازمی ہوگا کہ کام سے قبل چیک کیا جائے، مالکان کام کی جگہوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کے رکھنے کے اقدامات کریں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مالکان ‎یقینی بنائیں کہ کام کرنے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ قائم ہو، مالکان ماسک، سینیٹائزر، صابن فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری