بلوچستان؛ شہریوں کی اکثریت صورتحال کو سنجیدہ لینے کو تیار ہی نہیں


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن اور اس حوالہ سے احتیاطی تدابیر متعارف کرانے کے باوجود شہریوں کی اکثریت صورتحال کو سنجیدہ لینے کو تیار ہی نہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی حکومت نے اعلان کردیا ہے کہ شہری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے رہے تو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے بلوچستان حکومت نے شہریوں کے ناک اور منہ کو ڈھانپنے کو لازمی قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ شہریوں کی جانب سے تعاون کا فقدان ہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت بھی پریشان ہے کہ شہریوں کو کیسے گھروں تک محدو رکھا جائے۔