غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، مجلس وحدت مسلمین


مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان کا کہنا ہےکہ غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ حکومت کے بلند و بالا دعووں کے باوجود آج بھی غریب انتہائی مشکل حالات سے نبرد آزما ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک اللہ کا مہینہ ہے، جو ہمیں نفسانی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہوئے حکم خدا کی اطاعت کا درس دیتا ہے۔ روزہ خواہشات نفسانی پرغلبہ پا کر اطاعت الہیٰ اپنانے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ آتش جہنم کے مقابل ڈھال ہے۔ روزہ دار کا سو جانا عبادت اور سانس لینا تسبیح ہے۔

ڈومکی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت غریب اور دھاڑی دار طبقے کے لئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کرے۔ غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ حکومت کے بلند و بالا دعووں کے باوجود آج بھی غریب انتہائی مشکل حالات سے نبرد آزما ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے لئے ایس او پی کا اعلان کیا جائے۔