فشرمینز کو آپریٹو سوسائٹی کی علی حیدر زیدی سے ملاقات
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں لاکھوں ماہی گیر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لاک ڈاؤن کی وجہ سے مچھلی کے شکار پر پابندی سے سندھ کی ساحلی پٹی پر آباد لاکھوں ماہی گیر شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں
ماہی گیروں کومعاشی مشکلات سے نجات دلانے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے وفاقی وزیر شپنگ اینڈ بحری امور علی حیدر زیدی کی صدارت میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
جس میں فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر،چیئرمین فشریز ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر صفیہ،کوآرڈینیٹر محمود مولوی ودیگر شریک تھے۔
اجلاس میں چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے معا شی مشکلات کا شکار لاکھوں ماہی گیروں کے حوالے سے وفاقی وزیر شپنگ اینڈ بحری امور علی حیدر زیدی کو بتایا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث مچھلی کے شکار پر لگائی جانے والی پابندی کی وجہ سے لاکھوں ماہی گیر شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔
اجلاس کو بتایا کہ فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی نے پاک بحریہ کے تعاون سے اب تک 20ہزار ماہی گیر خاندانوں میں راشن اور امدادی رقوم تقسیم کی ہیں۔






