افریقی ممالک، چارٹڈ پروازوں سے 30 پاکستانی کراچی پہنچ گئے
بین الاقوامی آئل کمپنی نے دو افریقی ممالک میں پھنسے اپنے ملازمین کے 30 اہلخانہ کو دو خصوصی پروازوں سے کراچی پہنچا دیا ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انگولا کے دارالحکومت لوانڈا سے 14 خواتین اور بچوں کو لے کر خصوصی چارٹر پرواز بی ایف وائی 250 اتوار کی دوپہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔
اسی آئل کمپنی کے ملازمین کے خاندان کے 16 ارکان کو اسی طرح کی ایک اور چارٹڈ فلائٹ بی ایف اے 252 سے پونٹا نیگرا ایئرپورٹ سے پاکستان روانہ کیا گیا یہ پرواز اتوار کی صبح سویرے 4 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی۔
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام مسافروں کی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور محکمہ صحت سندھ کے عملے نے کورونا وائرس کی اسکریننگ کی اور مکمل طبی جانچ پڑتال اور کلیئرنس کے بعد تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پر واقع نجی ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔
ہوٹل کے ایک مخصوص حصے کو قریطینہ سینٹر کا درجہ دیا جا چکا ہے۔
گزشتہ شام جکارتہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے 57 مسافر بھی اپنے خرچے پر 48 گھنٹے کے لیے آئسولیشن میں ہیں جن کی نگرانی کے لیے پولیس تعینات کی گئی ہے۔






