امریکا میں کورونا بدستور بے قابو، ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ
امریکا میں صورتحال اتنی بدتر ہے کہ دوسرے نمبر پر ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں جبکہ امریکا میں یہ تعداد اٹلی کے مقابلے میں 2 گنا سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوگئیں۔ یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے پہلی موت 29 فروری کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد 6 اپریل کو امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار ہوگئی تھی۔
دنیا بھر میں امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب امریکا میں اسکول، کاروبار کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بےروزگار بھی ہو چکے ہیں۔






