تحریک انصاف کا اعلی سطحی وفد کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ علامہ شہنشاہ نقوی کی عیادت کی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وفد کے ہمراہ باب العلم میں علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی۔
وفد میں جنرل سیکریٹری کراچی و رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی، پی ٹی آئی رہنماعمران صدیقی، توقیر احمد بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔
وفد نے علامہ شہنشاہ نقوی کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ علامہ شہنشاہ نقوی نے ہمیشہ بھائی چارے محبت امن کا درس دیا ہے۔






