4 تکفیری دہشت گرد دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے کالعدم القاعدہ برصغیر کے گرفتار 4مبینہ دہشت گردوں محمد عمر، بلال عرف فدا، وسیم اور عامر کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے ملزموں کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پیر کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعا کی گئی۔
پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گرفتار دہشتگرد افغانستان سے مکمل تربیت یافتہ ہیں، دہشتگردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
مزید پڑھیں