منی لانڈرنگ کیس؛ نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا


منی لانڈرنگ کیس؛ نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آج طلب کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیب لاہور نے شہباز شریف کو سترہ اپریل کو طلب کیا تھا۔ تاہم انہوں نے تحریری طور پر پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔ نیب لاہور نے مزید تفتیش کے لیے انہیں بائیس اپریل کو دوبارہ طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے شہباز شریف کو دیے گئے سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ 1998 سے 2018 کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔

شہباز شریف سے بیرون ملک اثاثوں، بینک اکاؤنٹس، موصول ہونے والے تحائف، زرعی آمدن سمیت دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری