ملک بھرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے، فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز کی اپیل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کو کورونا اور بھوک سے خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی سے زبردستی احکامات کی تعمیل نہیں کرائی جاسکتی، کسی مسجد کی انتظامیہ عہد کی خلاف ورزی کرتی ہے تو قانون حرکت میں آئے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک صوبائی حکومت میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو کرتی رہتی ہے، جبکہ صوبائی حکومت پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔






