کراچی؛ مسجد شاہ نجف میں شیعہ تنظیموں کا مشترکہ اجلاس
جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے استقبال ماہ رمضان کانفرنس صدرعلامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت امام بارگاہ شاہ نجف میں منعقد ہوئی جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں نے شرکت کی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کانفرنس میں ہیت آئمہ مساجدپاکستان،مجلس ذاکرین امامیہ،شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈینٹس، امامیہ آرگنائزیشن، پیام ولایت پاکستان، تنظیم عزاداری، مختلف ٹرسٹیز، علمائے کرام و ذاکرین اور مجلس و جلوس کے بانیان نے شرکت کی اورحکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی روشنی میں ماہ رمضان میں عبادات، مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا کے لئےتجا ویز پیش کیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ اکا برین ملت اس مشکل وقت میں اہم کردار ادا کریں اور آگے بڑھ کر ہمارے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں اور بر کتوں کا مہینہ ہے امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے۔






