رمضان المبارک کے پہلے روز کے اعمال + PDF


رمضان المبارک کے پہلے روز کے اعمال + PDF

احادیث میں رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف عبادتوں کا تذکرہ ملتا ہے ان اعمال میں سے بعض کو اعمال مشترک یعنی ماہ رمضان کے تمام دنوں اور راتوں میں انجام دینے کی سفارش کی گئی ہے

پہلی رات کے اعمال:

  1. جب ماہ رمضان کا چاند نظر آئے تو صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر43 اور اس دعا کو پڑھیں: رَبّی وَرَبُّک اللّهُ رَبُّ الْعالَمینَ اَللّهُمَّ اَهِلَّهُ عَلَینا بِالاْمْنِ...؛
  2. صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر 44 کا پڑھنا؛
  3. غسل کرنا؛
  4. زیارت امام حسین (ع)؛
  5. دعائے جوشن کبیر پڑھنا؛
  6. اس دعا کا پڑھنا:

اللَّهُمَّ رَبَّ شَهْرِ رَمَضَانَ مُنَزِّلَ الْقُرْآنِ هَذَا شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیهِ الْقُرْآنَ وَ أَنْزَلْتَ فِیهِ آیَاتٍ بَیِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَ الْفُرْقَانِ اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا صِیَامَهُ وَ أَعِنَّا عَلَى قِیَامِهِ اللَّهُمَّ سَلِّمْهُ لَنَا وَ سَلِّمْنَا فِیهِ وَ تَسَلَّمْهُ مِنَّا فِی یُسْرٍ مِنْكَ وَ مُعَافَاةٍ وَ اجْعَلْ فِیمَا تَقْضِی وَ تُقَدِّرُ مِنَ الْأَمْرِ الْمَحْتُومِ وَ فِیمَا تَفْرُقُ مِنَ الْأَمْرِ الْحَكِیمِ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِی لا یُرَدُّ وَ لا یُبَدَّلُ أَنْ تَكْتُبَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِكَ الْحَرَامِ الْمَبْرُورِ حَجُّهُمْ الْمَشْكُورِ سَعْیُهُمْ الْمَغْفُورِ ذُنُوبُهُمْ الْمُكَفَّرِ عَنْهُمْ سَیِّئَاتُهُمْ وَ اجْعَلْ فِیمَا تَقْضِی وَ تُقَدِّرُ أَنْ تُطِیلَ لِی فِی عُمْرِی وَ تُوَسِّعَ عَلَیَّ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلالِ.

ترجمہ: اے رمضان المبارک کے کے پروردگار اور اس میں قرآن کو نازل کرنے والے یہ ماہ رمضان ہے جس میں تو نے قرآن کو لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت کا تابناک چراغ قرار دیا اور اسے حق اور باطل کے درمیان تمیز کرنے والا قرار دے کر نازل فرمایا۔ خدایا ہمیں اس مہینے میں روزہ رکھنے کے حوالے سے ہماری مدد فرما، اور اسے ہم سے قبول فرما، اور ہمیں اس مہینے میں سالم رکھ اور اسے ہمارے لئے سالم رکھ اور اس میں ہمارے لئے اپنی جانب سے آسانی اور عقافیت عطا فرما اور اپنی قضا و قدر میں محکم امور سے متعلق جو یقینی فیصلے کرتا ہے جو تیری وہ قضا ہے کہ جس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی اور پلٹ نہیں ہوتی اس میں میرا نام اپنے بیت الحرام ﴿کعبہ﴾ کے حاجیوں میں لکھ دے کہ جن کا حج تجھے منظور ہے ان کی سعی قبول ہے ان کے گناہ بخشے گئے ہیں اور ان کی خطائیں مٹا دی گئی ہیں نیز اپنی قضائ و قدر میں میری عمر طویل قرار دے جس میں بھلائی اور امن ہو میری روزی میں فراخی دے۔

پہلی دن کی دعائیں اور اعمال:

  1. غسل کرنا؛
  2. صدقہ دینا؛
  3. دو رکعت نماز جس کی رکعت اوّل میں حمد اور اِنّا فَتَحْنا اور دوسری رکعت میں حَمْد کے بعد کوئی بھی سورہ؛
  4. طلوع فجر کے بعد یہ دعا پڑھی جائے:

اَللّهُمَّ قَدْ حَضَرَ شَهْرُ رَمَضانَ وَقَدِ افْتَرَضْتَ عَلَینا صِیامَهُ وَاَنْزَلْتَ فیهِ الْقُرآنَ هُدی لِلنّاسِ وَبَیناتٍ مِنَ الْهُدی وَالْفُرْقانِ اَللّهُمَّ اَعِنّا عَلی صِیامِهِ وَتَقَبَّلْهُ مِنّا وَتَسَلَّمْهُ مِنّا وَسَلِّمْهُ لَنا فی یسْرٍ مِنَک وَعافِیةٍ اِنَّک عَلی کلِّشَیءٍ قَدیرٌ.

 

ترجمہ: خدایا رمضان کا مہینہ آگیا، اور تو نے اس مہینے میں ہمارے اوپر روزہ واجب کردیا، اور اس میں تو نے قرآن کو لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت کا تابناک چراغ قرار دیا اور اسے حق اور باطل کے درمیان تمیز کرنے والا قرار دے کر نازل فرمایا۔ خدایا ہمیں اس مہینے میں روزہ رکھنے کے حوالے سے ہماری مدد فرما، اور اسے ہم سے قبول فرما، اور ہمیں اس مہینے میں سالم رکھ اور اسے ہمارے لئے سالم رکھ اور اس میں ہمارے لئے اپنی جانب سے آسانی اور عقافیت عطا فرما بتحقیق تو ہی ہر چیز پر قادر ہے اے بخشنے والا اور مہربان۔

نمازیں:

چار رکعت جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد 15 مرتبہ سورہ توحید؛

دعائیں:

اَللّهُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیهِ صِیامَ الصَّائِمِینَ وَ قِیامِی فِیهِ قِیامَ الْقَائِمِینَ وَ نَبِّهْنِی فِیهِ عَنْ نَوْمَةِ الْغَافِلِینَ وَ هَبْ لِی جُرْمِی فِیهِ یا إِلَهَ الْعَالَمِینَ وَ اعْفُ عَنِّی یا عَافِیا عَنِ الْمُجْرِمِینَ.

خدایا میرا روزہ اس دن میں روزہ داروں کے روزہ کی طرح قرار دے اور میری نماز ،نماز گزاروں کی نماز کی طرح قرار دے اور مجھ کو ہوشیار کر دے غافلوں کی نیند سے اور میرے گناہ کو بخش دے اے عالمین کے معبود اور مجھ کو معاف کر دے اے گنہگاروں کے معاف کرنے والے ۔

PDF ڈاونلوڈ

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری