پاکستان کی وینٹی لیٹرز کی درخواست پر امریکا کا مثبت ردعمل
امریکی حکام نے پاکستان کی جانب سے وینٹی لیٹرز کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔
عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماؤں سے گفتگو ہوئی جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کریگا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے خود امریکی حالت غیرہے۔ اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔