ایرانی کرنسی ریال کو تومان میں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ریال کو تومان میں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ریال کوتومان میں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 100 قران سے ایک تومان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کرنسی ریال کے چارصفرہٹا دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد کرنسی کے لین دین میں عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے.
نئی قانون سازی کے مطابق اب تک کی ملکی کرنسی ریال کی قدر میں سے 'چار صفر‘ ختم کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ریال کے بجائے تومان کو نئی ایرانی کرنسی بنا دیا جائے گا۔
اب تک ہزار ریال ایک سو تومان کے برابر ہوتے تھے۔ اس قدر میں سے 'چار صفر‘ ختم کیے جانے کے بعد ایک ریال ایک تومان کے برابر ہو جائے گا اور یہی تومان ایران کی قومی کرنسی ہو گا۔
اراکین پارلیمنٹ کی منظوری اور شورای نگهبان کی موافقت کے بعد ایرانی کرنسی ریال سے تومان میں بدل جائیگی۔