افغان تارکین وطن کو دریا برد کرنے کا الزام من گھڑت اور بے بنیاد ہے، ایران


افغان تارکین وطن کو دریا برد کرنے کا الزام من گھڑت اور بے بنیاد ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان تارکین وطن کو دریا برد کرنے کا الزام من گھڑت اور بے بنیاد ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے سرحدی محافظین نے اپنے ملک میں اس قسم کا کوئی واقعہ پیش آنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی  کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو حادثہ ان کی اپنی سرزمین کے اندر ہی پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بعض متعدد افغان غیر قانونی طور پر ایران میں  داخل ہونے کی کوشش کے دوروان حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

 ایرانی وزارت خارجہ نے حادثے کا شکارہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ افغانستان کی سرزمین پر رونما ہوا  ہے اس حادثے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے دریائے ہری رود سے 12 لاشیں برآمد کیں اور کم از کم 8 افراد مزید لاپتہ ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری