پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 24 افراد جان کی بازی ہارگئے


پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 24 افراد جان کی بازی ہارگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 486 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 501 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرگئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,315 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 782 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 7 ہزار 882 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار 103، خیبرپختونخوا 3,288، بلوچستان 1,321، اسلام آباد 464، آزاد کشمیر 71 اورگلگت بلتستان میں 372 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 185 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 137، پنجاب میں 136، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 2 لاکھ 22 ہزار 404 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری