کراچی میں شدید گرمی، سمندری ہوائیں معطل، شہری پریشان


پاکستان کے صنعتی شہری کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شدید گرمی سے عوام سخت پریشان ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کراچی میں درجہ حرارت 39 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں 14 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم معمول سے زیادہ  گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔