یوم امام علی علیہ السلام کے جلوسوں اور مجالس پر پابندی قبول نہیں،راجہ ناصر عباس


یوم امام علی علیہ السلام کے جلوسوں اور مجالس پر پابندی قبول نہیں،راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت یوم علی علیہ السلام  کے جلوسوں میں رکاوٹ بننے سے گریز کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یوم امام علی علیہ السلام  کی مناسبت سے مجالس پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر مذہبی امور کو خطوط بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز کے تحت ملت تشیع کواپنی عبادات اور مذہبی رسومات ادا کرنے کا مکمل حق حاصل ہےمگر سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں یوم امام علی کے جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ شیعہ قائدین کو اعتماد میں لیا جائے اور مشاورت کے بعد وہ فیصلے کیے جائیں جن پر دونوں فریق راضی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی میں دانستہ طور پر تساہل برتا جارہا ہے جوتشویش کا باعث ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کے باعث عام آدمی کی معاشی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے حکومت کو’’لائف ودکورونا‘‘کی پالیسی لانا ہوگی تاکہ معیشت کا پہیہ روانی کے ساتھ چلتا رہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری