کردستان؛ دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران کے 3جوان شہید


کردستان؛ دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران کے 3جوان شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کردستان میں غیرملکی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصرنے فائرنگ کرکے سپاہ پاسداران کے 3جوانوں کو شہید کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ کردستان کے دیواندرہ نامی علاقے میں اسلام دشمن عناصر نے سپاہ پاسداران کے اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا۔

سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کرنل شکیبا سلیمی اور ان کے دو ساتھی جعفر نظام پور اور محمد شکری جام شہادت نوش کرگئے۔

سپاہ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد شرپسند ہلاک یا زخمی ہوئے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری