زلمے خلیل زاد بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے


زلمے خلیل زاد بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نمائندہ خصوصی آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے خطے کے دورے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کا کہناہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کریں گے،زلمے خلیل زاد اپنے دورے میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں امن معاہدہ اور پرتشدد کارروائیوں میں کمی سے متعلق امورپر بات ہوگی۔

امریکی نمائندہ خصوصی افغان فریقین کے مابین مذاکرات پر بھی زور دیں گے، افغانستان، پاک، افغان سرحدی علاقوں میں کورونا وائرس کی روک تھام پر بھی گفتگو ہو گی،

واضح رہے کہ  زلمے خلیل زاد قطر میں ہیں، دوسرے مرحلے میں بھارت جائیں گے، امریکی نمائندہ خصوصی تیسرے مرحلے میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری