پلازمہ سے کورونا مریضوں کا تجربہ کامیاب ہوگیا، متعدد مریض صحتیاب


آسٹریا میں کورونا سے شفا یاب مریض کے پلازمہ سے کئی افراد کی زندگیاں بچا لی گئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  امریکا، چین، فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں بھی اس طریقے سے کورونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔

اس طریقہ علاج کے اثرات کے بارے میں بہت کم میڈیکل ڈیٹا دستیاب ہے، کراچی میں بھی کورونا کے زیر علاج مریضوں کا پلازمہ سے علاج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریا میں اس طریقے سے اب تک 20 افراد کا علاج کیا گیا ہے۔