اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں اسلام دشمن کارروائیوں اورمظالم کانوٹس لے، پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاہے کہ بھارت کشمیرمیں سنگین ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہے،اقوام متحدہ کواسلام دشمن کارروائیوں اورمظالم کانوٹس لیناچاہیے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ بھارت کشمیرمیں سنگین ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہے،اقوام متحدہ کواسلام دشمن کارروائیوں اورمظالم کانوٹس لیناچاہیے۔
پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہاہے کہ انتہاپسندہندوسوچ مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے کے درپے ہے،بھارت کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کرکے اپناتسلط قائم رکھناچاہتاہے۔






