عراقی نو منتخب وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


عراقی نو منتخب وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرنے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں تعینات ایران کے سفیر ایرج مسجدی نے ہفتے کے روز عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوستانہ اور کثیرالجہتی تعلقات پر زور دیا۔
اس ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ملک میں دہشتگردی کو پنپنے یا ملکی سرزمین سے کسی پڑوسی ملک کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی کسی قیمت پراجازت نہیں دی جائے گی۔
اس سے قبل بھی عراق کے وزیر اعظم نے امریکی سفیر کے ساتھ اپنی ملاقات میں یہ واضح کیا تھا کہ وہ عراق کو کسی بھی پڑوسی یا دوست ملک کے لئے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔
واضح رہے کہ عراق کی نئی کابینہ نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ سے اعتماد  حاصل کیا اور اس کے بعد منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس ہفتے کے روز منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے آئندہ برس  مقررہ وقت پر ایک پر امن، پر جوش اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات میں قرار دیا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری