پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب


پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر قانون پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے اور افسران نرخوں میں کمی کے لیے ایس او پیز کے مطابق خود فیلڈ میں نکلیں۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 2 ہفتوں کے دوران گراں فروشی پرایک ہزار 226 مقدمات کا اندراج ہوا ہے جبکہ گراں فروشی پر ایک ہزار 322 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ گراں فروشوں کو 6 کروڑ 6 لاکھ 27 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا اور 412 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
کورونا کے خلاف جنگ ،چین نے بھی پہلی بار اپنی کمزویوں کااعتراف کرلیا اور ساتھ ہی ایسا اعلان کردیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پائیں گے
چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس کی کورونا وائرس سمارٹ ٹیسٹنگ جاری ہے۔وزیر قانون نے پولیس کے لیے اضافی تنخواہ کی فراہمی کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری