ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سرحدی سیکیورٹی اور کورونا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دونوں کمانڈرز نے سرحد کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کیا ہے، بارڈر سیکیورٹی اور اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کےلیے دو طرفہ تعاون کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں کمانڈرز نے کووڈ 19 کی صورت حال اور ایسے معاملات سے نمٹنے کے لیے بارڈر ٹرمینلز میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوا نے باہمی احترام، عدم مداخلت اور برابری کی بنیاد پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاک ایران سرحد پر مامور دوںوں ملکوں کے سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری