چین نے بڑے سیاحتی مقامات دوبارہ کھول دیئے


چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد بیجنگ کے مضافات میں بڑے سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بیجنگ کے ضلع چھانگ پھِنگ کے کچھ بڑے سیاحتی مقامات سیاحوں کیلئے دوبا رہ کھول دیئے گئے جو سیاحتی مقامات عوام کیلئے کھولے گئے ہیں

سیاحتی مقامات میں  مِنگ مقبرہ،عظیم دیوار چین کا جویونگوان سیکشن اور یِن شان مندر شامل ہیں تاہم مِنگ مقبرہ کے کچھ علاقے تاحال بند ہیں۔

ویزٹ کے لئے سیاحوں کو آن لائن سماجی میڈیا پلیٹ فارم وی چیٹ پر اپنے اصلی نام کے ساتھ ٹکٹیں خریدنی اور مختص کرانی ہونگی۔

سیاحوں کیلئے داخلے سے قبل ماسک پہننا، صحت کوڈ دکھانا اور درجہ حرارت چیک کرانا ضروری ہوگا، سیاحتی مقامات سیاحوں کی روزانہ کی تعداد بھی محدود کریں گے۔