افغانستان میں تربیت یافتہ لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد اور لیاری گینگ کا کارندہ گرفتار


افغانستان میں تربیت یافتہ لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گرد اور لیاری گینگ کا کارندہ گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہرکراچی میں سیکیورٹی فورسز تکفیری گروہ لشکر جھنگوی کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہناہے کہ  ایس آئی یو نے وفاقی انٹیلی جنس ادارے کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے دو دہشت گردوں سمیت3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ جنگ نے خبر دی ہے کہ ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر کے مطابق آپریشن کے دوران افغانستان سے تربیت یافتہ دو دہشت گردوں نبی گل اور محمد عقیل کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران 2008 میں برنس روڈ پر انٹیلی جنس بیورو کے دو افسران کو ٹارگٹ کلنگ کر کے شہید کرنے کا اعتراف کیا۔

گرفتار ملزمان نے شہر بھر میں قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔

ملزمان کا تعلق کلعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔

عرفان بہادر کے مطابق ایک اور مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں کراچی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پولیس کو مطلوب لیاری گینگ وار کے سرگرم کارندے شہزاد عرف چھوٹو کو گرفتار کیا گیا۔

 ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش شہر بھر میں 40سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ملزم نے عزیر جان بلوچ کے حکم پر ساتھیوں کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بابا لاڈلا گروپ سے منسلک کارندوں سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور شہریوں کی چالیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کیں۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری