عزاداری پرکسی قسم کی قدغن ہرگزقبول نہیں، شجاعت بخاری
مذہبی رہنما سیدشجاعت علی بخاری کا کہناہے کہ شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کویقینی بنایا جائے، عزاداری پرکسی قسم کی قدغن ہرگزقبول نہیں
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امیر المومنین حضرت علی کا یوم شہادت (19تا21رمضان )عقیدت و احترام کیساتھ منایاجائیگا
احتیاطی تدابیرعمل کرتے ہوئے مجالس اورماتمی جلوسوں کے پروگرام بدھ کوشروع ہوجائیں گے۔
تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس کنوینرآغاعباس علی کیانی کی صدارت میں ہوا جس میں ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے حکومت پرزوردیاکہ وہ شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مجالس اورماتمی جلوسوں کے انتظامات کویقینی بنائے،بانیاں اورعزاداران احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔