ایران ملک شام کا محافظ ہے، حزب اللہ


ایران ملک شام کا محافظ ہے، حزب اللہ

اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ علامہ سید حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کو استعماری طاقتوں سے بچا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحتمی تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے داخلی امور میں کسی قسم کا کوئی مداخلت نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا مقصد شام کے امور میں مداخلت نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کے تسلط کو روک رہا ہے۔

اسلامی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شام میں ایرانی فوجی نہیں ہیں۔

 

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف خیالی اور وہمی جنگ شروع کی ہوئی ہے۔

انہوں نے حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت کی برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں شام میں ایران کے عسکری مشیروں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا مقصد شام کے قومی تشخص اور شام کی آزادی و استقلال کی حفاظت کرنا ہے تا کہ شام امریکا اور اسرائیل کے چنگل میں نہ آئے۔

سیدحسن نصرالله نے کہا ایران کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتا۔ ایران کا مقصد شام کے امور میں مداخلت نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کے تسلط کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو شام میں بدترین شکست ہوئی۔ شام کیلئے امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے ناپاک منصوبے مسائل و مشکلات کا باعث بنے ہیں، ان ممالک کا مقصد پورے خطے پر مسلط ہونا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری