یوم مولاعلی علیہ السلام؛ اسیران اکیس رمضان المبارک کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم
مقامی عدالت نے یوم حضرت علی علیہ السلام پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار 202 عزاداروں کے خلاف مقدمات ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی سٹی کورٹ میں تھانہ سولجر بازار اور میٹھادر سمیت دیگر تھانوں کی پولیس نے حراست میں لیے گئے 202 عزاداروں کو پیش کیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ ورلڈ عزادار آرگنائزیشن کے وکلا بھی عدالتوں میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام شہریوں کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سب کو رہا کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف تھانوں کی پولیس نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر عزاداروں کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں