بھارت کا افغانستان میں کردار منفی اور نقصان دہ رہا ہے، طالبان


بھارت کا افغانستان میں کردار منفی اور نقصان دہ رہا ہے، طالبان

طالبان کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ ملک دشمن عناصراور غداروں کی مدد کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، قطر میں سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس ستنک زئی نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں نہایت منفی کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ افغانستان کو نقصان پہنچایا ہے۔

شیر محمد عباس ستنک زئی نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، نئی دلی کا افغانستان میں کردار منفی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا جب تک بھارت کے رویے میں تبدیلی نہیں آتی مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت طالبان سے مذاکرات کی کوشش کررہا ہے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری