سیکیورٹی فورسزکی کارروئی میں 4داعشی دہشت گردہلاک،3 فرار


سیکیورٹی فورسزکی کارروئی میں 4داعشی دہشت گردہلاک،3 فرار

پاکستانی سیکیورٹی فورسزنے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 4اہم سرکردوں کوہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

تسنیم نیوز نے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ یا سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ دہشتگردوں سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بہاولپور میں عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری