کراچی میں شدید گرمی، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کی صورت میں آج شہر میں جزوی ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہیں جن کی رفتار 13 کلومیٹر اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کی صورت میں آج شہر قائد میں جزوی ہیٹ ویو کا امکان ہے جو آئندہ دو روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 37.8 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔






