ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے


ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید 2ہزار 111 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان جہانپورکیانوش نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک بھرمیں کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار603 ہوگئی ہے،

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 2ہزار 698 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اب تک 97ہزار 173 افراد نے کورونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 62 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعداد7 ہزار 119 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خوزستان، سستان و بلوچستان، لرستان، خراسان شمالی، کرمان اور کرمانشاہ میں سب سے زیادہ کسیز سامنے آئے ہیں۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری