سی پیک کے متعلق امریکی نائب وزیر خارجہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار


سی پیک کے متعلق امریکی نائب وزیر خارجہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار

چین نے سی پیک کے متعلق امریکی نائب وزیر خارجہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق چین نے ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات اور سی پیک سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اسے نہایت غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہے۔

چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ یہ بیان پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کو وِڈ 19 کے خلاف جنگ میں چین اور پاکستان ساتھ ہیں۔

چینی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا کہ چین اب تک 55 ملین امریکی ڈالر مالیت کا طبی سامان پاکستان کو مہیا کر چکا ہے، دونوں ممالک کی دوستی ایک دوسرے کے احترام اور حمایت پر مبنی ہے، ہم نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی نائب وزیر خارجہ جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے سی پیک کو غیرشفاف قرار دیا تھا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری