یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری جاری، متعدد مکانات تباہ


یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری جاری، متعدد مکانات تباہ

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ صعدہ او رحجہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے صوبہ صعدہ اور حجہ کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔
 المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ  لڑاکا طیاروں نے  صوبہ صعدہ اور حجہ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ 
صوبہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب نے کے جنگی طیاروں کی بمباری میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جارحیت ایسے حالات میں جاری ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں یمن میں کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر اقوام متحدہ نے یمن پر حملے روکنے اور انسانی ہمدردی کے ناطے اس ملک کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری