طیارہ حادثے میں 19 گھروں کو نقصان پہنچا، رپورٹ

ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی نے بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں 19گھروں کو نقصان پہنچا ہے، طیارہ ماڈل کالونی جناح گارڈن کے بلاک اے اور آر میں گرا ہے۔

طیارہ حادثے میں 19 گھروں کو نقصان پہنچا، رپورٹ

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مطابق طیارہ سانحہ میں 19متاثرہ گھروں میں سے دو گھر مکمل طور پر جل گئے ہیں، حادثے میں کالونی کا کوئی مکین جاں بحق نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں کالونی کی 3 خواتین زخمی ہوئی ہیںجنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ گھروں کے 16 مکینوں کو شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں ٹھہرا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ طیارے کے ملبے تلے مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری